ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ناڈا طوفان کمزور پڑا، تمل ناڈو اور پنڈوچیری کے لئے راحت کی خبر

ناڈا طوفان کمزور پڑا، تمل ناڈو اور پنڈوچیری کے لئے راحت کی خبر

Thu, 01 Dec 2016 19:52:41  SO Admin   S.O. News Service

چنئی/پنڈوچیری: یکم دسمبر(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)سمندری طوفان ناڈاکم دباؤ کے ساتھ آج کمزور پڑ گیا اور کل تمل ناڈو سمندر پار کر سکتا ہے۔وہیں خشک متاثر ریاست کے کئی حصوں میں بارش ہوئی ہے۔”علاقائی طوفان انتباہ سینٹر“کے ڈائریکٹر ایس بالاچندرن نے چنئی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ طوفان کم دباؤ میں کمزور پڑ گیا اور اگلے 24گھنٹے میں اس سمندر کو پار کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دباؤ کل صبح کنڈڈالور اور ویڈاریم کے درمیان سمندر کو پار کر سکتا ہے۔طوفان کے کمزور پڑنے سے حکام نے راحت کی سانس لی ہے جنہوں نے ریاستی مشینری کو ہائی الرٹ پر رکھا تھا اورانسداد قومی آفت فورس(این ڈی آر ایف)اور ریاستی آفت ٹیم کو تعینات کیا تھا اور کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے احتیاطی اقدامات کئے تھے۔اس سے پہلے محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ طوفان ریاستی سطح کڈڈالور کے پاس پار کرے گا اور اس کے اثرات کی وجہ سے تمل ناڈو اور پڑوس کے پنڈوچیری میں بھاری بارش ہو سکتی ہے۔بالاچندرن نے کہا کہ کم دباؤ جنوب مغرب خلیج میں اب جنوب مشرقی پنڈوچیری سے تقریبا 210کلومیٹر دور ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مغربی سمت میں مغربی شمال کی طرف بڑھے گا اور ساحل کو پار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے کئی حصوں میں درمیانے درجے کی بارش ہو رہی ہے اور یہ جاری رہ سکتی ہے۔افسر نے بتایا کہ کچھ ساحلی علاقوں میں بھاری بارش ہو سکتی ہے۔
 


Share: